عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز اس مشن پر ہے کہ خود سے پہلے دوسروں کی خدمت کے نصب العین کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز اس وژن کے ساتھ قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے اور معاشرے کی بہتری کے لیے بے لوث کام کر رہے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘ جے اینڈ کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، اسکاؤٹس، گائیڈز، روورز اور رینجر کو راجیہ پرسکر سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے خوشی ہوئی، یہ سرٹیفکیٹ ان کے لگن، بے لوث خدمت، محنت اور نظم و ضبط کی پہچان ہیں’۔انہوں نے تمام جیتنے والوں کو دلی مبارک باد پیش کی۔
منوج سنہا نے کہا: ‘ جموں وکشمیر بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ اس مشن پر ہے کہ خود سے پہلے دوسروں کی خدمت کے ہمارا نصب العین کو یقینی بنایا جائے’۔انہوں نے کہا: ‘ جے اینڈ کے بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز اس وژن کے ساتھ قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے اور معاشرے کی بہتری کے لیے بے لوث کام کر رہے ہیں’ـ