جموں// وزارت داخلہ نے یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیے دو پدم وبھوشن ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈز فنون اور ادب و تعلیم کے شعبوں میں دیے گئے ہیں۔
فاروق احمد میر کو فنون کے شعبے میں جبکہ للت کمار منگوترا کو ادب اور تعلیم کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نوازا گیا ہے۔
پدم ایوارڈز ہندوستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں شامل ہیں جو تین اقسام میں دیے جاتے ہیں:
پدم وبھوشن: غیر معمولی اور نمایاں خدمات کے لیے۔
پدم بھوشن: اعلیٰ معیار کی نمایاں خدمات کے لیے۔
پدم شری: کسی بھی شعبے میں نمایاں خدمات کے لیے۔
یہ اعزازات مختلف شعبوں میں دیے جاتے ہیں جن میں فنون، سماجی خدمات، عوامی امور، سائنس، طب، کھیل، ادب، اور سول سروس شامل ہیں۔
یہ ایوارڈز ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر اعلان کیے جاتے ہیں اور مارچ یا اپریل میں صدر جمہوریہ کی جانب سے راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی تقریب میں پیش کیے جاتے ہیں۔
جموں و کشمیر کی دو شخصیات پدم وبھوشن اعزاز سے سرفراز
