عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر اسمبلی نے پہلگام حملے کے متاثرین کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی، جب کہ ایک روزہ خصوصی اجلاس کے آغاز پر حملے کی مذمت میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔یہ قرارداد نائب وزیر اعلیٰ سرندر کمار چودھری نے پیش کی۔ تاہم، قرارداد کو اسمبلی میں منظور کیا جانا ابھی باقی ہے۔
اسی دوران ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کانگریس رہنما اور ایم ایل اے غلام احمد میر نے کہا کہ اگرچہ تمام سیاسی جماعتوں اور کشمیری عوام نے اس حملے کی مذمت کی ہے، لیکن سیکورٹی میں خامیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مرکز اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کہ پہلگام میں ذیلی وادی، جہاں سیاحوں کا بہت زیادہ ہجوم تھا، وہاں مناسب سیکورٹی کیوں موجود نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو سیکورٹی کے پہلو پر توجہ دینی چاہیے تاکہ ملی ٹینٹوں کو اپنے عزائم کو آگے بڑھانے سے روکا جا سکے۔
پہلگام حملہ : جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور دو منٹ کی خاموشی
