عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جمعرات کو ادھم پور لوک سبھا حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ انہوں نے کٹھوعہ میں ریٹرننگ آفیسر کے سامنے اپنے کاغذات داخل کئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بھی تھے۔
اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو پولنگ ہو گی۔ اس مرحلے میں 17 ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔
اودھم پور لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں میں اپنی رہائش گاہ پر پوجا کی۔