سری نگر میں جونئیر انجینئر کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر//سری نگر کے الٰہی باغ علاقے میں ہفتہ کو محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کا ایک جونیئر انجینئر پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
خبر رساں ادارہ – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کا جونیئر انجینئر الٰہی باغ میں پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا۔
متوفی کی شناخت قاضی محمد حنیف سکنہ بچھ پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو قانونی و طبی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share This Article