عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /وسطی ضلع بڈگام میں ریسیونگ اسٹیشن میں ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ جانے کے نتیجے میں جونیئر انجینئر سمیت دو ملازمین زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت جونیئر انجینئر ہتیش اور منظور احمد ڈار ولد اسماعیل ڈار ساکنہ خانپورہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے ۔
جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ریسیونگ اسٹیشن کے انچارج ہیں۔ محکمہ کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا ریسیونگ اسٹیشن پر معمول کی کارروائیوں کے دوران ہوا جس سے دونوں ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔
جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا۔ تاہم، ان کی چوٹوں کی شدت کی وجہ سے،ڈاکٹروں نے انہیں اعلیٰ نگہداشت کیلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی ممکنہ طور پر اس بات کا پتہ لگانے کیلئے اندرونی انکوائری شروع کرے گا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔
بڈگام ریسیونگ اسٹیشن میں زور دار دھماکہ ،جونیئر انجینئر سمیت دو ملازمین زخمی ، علاج کیلئے صدر اسپتال منتقل
