سری نگر// سری نگر پولیس نے اتوار کی رات فورشور روڈ پر مبینہ طور پر غنڈہ گردی میں ملوث پائے جانے کے بعد تین جیپوں کو قبضے میں لے لیا ہے جس دوران نابالغوں سمیت متعدد نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نابالغوں کی کونسلنگ کی جائے گی اور بالغوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
سرینگر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 3 تھار جیپیں زیر نمبر JK01AK-5001, JK01AQ-7183، اور JK01AQ-3132، جن میں 7 کمسن لڑکے بشمول نابالغ غنڈہ گردی کرتے ہوۓ رات دیر گئے فور شور روڈ پر پکڑے گئے۔ نوعمروں کی اہل خانہ اور بڑوں کے ساتھ کونسلنگ کی جائے گی۔ وہیں باقیوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جاۓ گا۔
سڑکوں پر شبانہ غنڈہ گردی: 7 کمسن لڑکے دھر لئے گئے، 3 جیپیں ضبط
