Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

جموں سے سری نگر براہ راست وندے بھارت ٹرین ستمبر میں چلے گی: ریلوے وزیر اشونی ویشنو

KU Admin
Last updated: June 5, 2025 4:32 pm
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو کا کہنا ہے کہ کل کا دن جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل بننے جا رہا ہے، جب وزیر اعظم نریندر مودی کترا سے سری نگر تک وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یہ اقدام جموں و کشمیر کو ریل کے ذریعے قومی دھارے میں پوری طرح شامل کرنے کی ایک بڑی کوشش ہے، جو کئی دہائیوں سے عوام کا خواب رہا ہے۔
اشونی ویشنو نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک ریل کا افتتاح نہیں بلکہ بھارت کی انجینئرنگ اور قومی یکجہتی کی عظیم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ وندے بھارت ٹرینیں خاص طور پر کشمیر کے بلند و بالا اور مشکل جغرافیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ ٹرینیں کٹرا سے سری نگر کے درمیان چلیں گی، جب کہ ستمبر میں جموں سے سری نگر تک براہ راست سروس شروع کی جائے گی، جیسے ہی جموں ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 5 اور 6 کا کام مکمل ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں شامل چناب ریلوے پل دنیا کا سب سے بلند ریلوے آرچ پل ہے، جس کی تعمیر میں تقریباً 30 ہزار میٹرک ٹن اسٹیل استعمال کیا گیا ہے۔ اسی طرح انجی پل ملک کا پہلا کیبل اسٹے ریلوے پل ہے، جو اپنی نوعیت کا ایک بے مثال انجینئرنگ شاہکار ہے۔ اشونی ویشنو نے بتایا کہ ان پلوں کو خاص طور پر ریل کے بھاری لوڈ، تیز ہواؤں اور زلزلوں کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ترین تکنیکوں سے بنایا گیا ہے۔
ریلوے وزیر نے کہا کہ کٹرا سے بانہال کے درمیان 111 کلومیٹر کے سیکشن میں 97 کلومیٹر سرنگیں شامل ہیں، جنہیں ہمالیائی خطے کی مخصوص ساخت کے مطابق “ہمالین ٹنلنگ متھڈ” سے تعمیر کیا گیا ہے، جو ٹنلنگ کی دنیا میں ایک انقلابی طریقہ سمجھا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ریل لنک سے نہ صرف لوگوں کی آمد و رفت آسان ہوگی، بلکہ کشمیر کی زرعی پیداوار بھی ملک کے دیگر حصوں تک مؤثر انداز میں پہنچے گی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’سری نگر سے چیری کے پارسل ریلوے کے ذریعے ملک کے مختلف شہروں تک کامیابی سے پہنچائے گئے ہیں، جو اس نئے نظام کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔‘
ریلوے وزیر کے مطابق مستقبل قریب میں کشمیر میں چار جدید کارگو ٹرمنلز بھی قائم کیے جائیں گے، تاکہ تاجروں اور کاشتکاروں کو سامان لانے اور لے جانے میں مکمل سہولت فراہم ہو سکے۔اشونی ویشنو نے کہا کہ جموں ریلوے اسٹیشن کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں بڑھتے مسافروں اور مال برداری کی ضروریات کو بخوبی پورا کر سکے۔ ستمبر سے وندے بھارت کی سروس جموں سے بھی براہ راست سری نگر تک دستیاب ہوگی۔
ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کل نہ صرف وندے بھارت ٹرینوں کا افتتاح کریں گے، بلکہ وہ چناب اور انجی پل کے ساتھ ساتھ ادھمپور-سری نگر-بارہمولہ ریلوے لنک کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے، جس پر تقریباً 43,780 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اس کے علاوہ وہ 46,000 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جن میں سڑک، صحت، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر سے متعلق اہم اسکیمیں شامل ہیں۔یہ منصوبہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے ایک تاریخی تحفہ ہے، جو برسوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ یہ صرف ایک ریل لائن نہیں، بلکہ ترقی، یکجہتی اور امید کا نیا راستہ ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025
برصغیر

دہلی میں بارشوں سے موسم خوشگوار | کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

July 7, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی کی کیوبا کے صدر سے ملاقات | حفظان صحت اور آیوروید کے فروغ پر بات چیت

July 7, 2025
برصغیر

عالمی سطح پر ہندوستان کی شاندارکارکردگی | ویتنام کے وزیر اعظم کی مودی کو مبارکباد

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?