عظمیٰ ویب ڈیسک
جے پور/اجمیر-جموں توی-اجمیر سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین سروس اب گلتادھام پوجا سپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین سروس کے نام سے چلائی جائے گی۔ریلوے کے سینئر پبلک ریلیشن آفیسر کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹرین نمبر 12413/12414 اجمیر-جموں توی-اجمیر سپر فاسٹ ایکسپریس کا نام بدل کر فوری اثرات سے گلتا دھام پوجا سپرفاسٹ ایکسپریس ریل سروس کر دیا ہے۔
اس لیے ٹرین نمبر 12413/12414 اجمیر-جموں توی-اجمیر سپرفاسٹ ایکسپریس ریل سروس اب تبدیل شدہ نام گلتادھام پوجا سپرفاسٹ ایکسپریس کے تحت چلائی جائے گی۔
جموں توی ایکسپریس کا نام گلتا دھام پوجا سپرفاسٹ ایکسپریس ہو گا
