محمد تسکین
رام بن /ضلع رام بن میں نصف شب سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہےـ
اطلاعات کے مطابق تیز بارشوں کے باعث رام بن اور بانہال سیکٹر میں کئی مقامات پر پتھر گر رہے ہیں جس کے پیش نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر احتیاطی طور ٹریفک کو روک دیا گیا یے۔
تفصیلات کے مطابق رام بن کے کیلا موڑ ، بیٹری چشمہ اور چندرکوٹ میں شاہراہ پر پتھر گر رہے ہیں۔
ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کے مطابق ادہمپور اور قاضی گنڈ سے کسی بھی قسم کے ٹریفک کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔
ٹریفک حکام سے لوگوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے ـ
موسلادھار بارشیں: جموں سرینگر شاہراہ پر احتیاطی طور ٹریفک نقل و حمل بند
