عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں شہر میں موسم کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے، جس دوران جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا، “جموں صوبہ بھر میں درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ روز درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں گرمی کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں شہر میں دن کا درجہ حرارت موسم کی اوسط سے تقریباً دو ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ اور بدھ کے 39.3 ڈگری سیلسیس سے 0.9 ڈگری زیادہ تھا۔
جموں شہر میں کم از کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری زیادہ تھا۔
کٹرہ ریاسی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔