عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی مشترکہ ٹیم نے نکی توی جموں میں اچانک آئے سیلاب میں پھنسے ایک ڈرائیور کو کامیابی سے بچا لیا۔پولیس حکام کے مطابق، صبح تقریباً 5:40 بجے پولیس اسٹیشن ستواری کو اطلاع ملی کہ نکی توی کے علاقے میں شیوا اسٹون کرشر کے قریب ایک ڈمپر ڈرائیور سیلاب میں پھنس گیا ہے۔
اچانک سیلاب اور پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے پورا ڈمپر ڈوب گیا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچی اور ڈرائیور کو بچانے کے اقدامات شروع کر دیئے ۔
ستواری پولیس اسٹیشن اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کی مشترکہ کوششوں سے ڈرائیورکو سیلاب سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔ ڈرائیور مذکور کی شناخت موہن لال، ساکن اوم نگر، گول گجرال کے طور پر ہوئی۔
جموں پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے نِکی توی سیلاب میں پھنسے ڈرائیور کو بچا لیا
