عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں پولیس نے کامیابی کے ساتھ دو بنگلہ دیشی لڑکیوں کو حراست میں لیا جنہیں جموں و کشمیر سمگل کیا جا رہا تھا۔
معتبر ذرائع نے بتایا کہ دو بنگلہ دیشی لڑکیوں (نام ظاہر کیا گیا ہے) کو پولیس نے بچایا۔
پولیس نے بتایا کہ بچاو کے دوران ان لڑکیوں کے ساتھ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے نشیتھ بسواس نامی ایک شخص پکڑا گیا۔
جموں پولیس نے ممکنہ انسانی سمگلنگ کیس کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد تیزی سے کارروائی کی اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 366 اے /370/370 اے کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تفتیش سٹی نارتھ جموں کے سینئر ڈپٹی پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کو سونپی گئی ہے۔