جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور سیول سیکریٹریٹ کی طرف مارچ کیا۔اس دوران پولیس نے کئی مقامات پر مظاہرین کو روکنے کی خاطر رکاوٹیں کھڑی کیں جس کے بعد ڈیلی ویجروں نے شاہراہ پر دھرنا دیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اُن کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔