عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اپنی پارٹی نے ڈپٹی کمشنر سرینگر کو ایک خط ارسال کر کے 13 جولائی 2025 کو مزار شہداء، خواجہ بازار نوہٹہ سرینگر پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی ہے۔اپنی پارٹی نے خط میں کہا ہے کہ پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں رہنماؤں کا ایک وفد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزر شہداء کا دورہ کرے گا۔ مکتوب کے مطابق، وفد صبح 7 بجے فاتحہ خوانی کرے گا اور اس میں 25 سے زائد افراد شامل نہیں ہوں گے۔
اپنی پارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ اجتماع پرامن اور وقار کے ساتھ ہوگا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ تمام قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔خط کے آخر میں پارٹی نے درخواست کی ہے کہ اجازت نامہ جلد از جلد جاری کیا جائے تاکہ یہ پروگرام بخوبی انجام دیا جا سکے۔
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
