Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

یونین بجٹ : جموی صنعتکاروں کاخیرمقدم

KU Admin
Last updated: February 1, 2025 9:35 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں//مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے مالی سال 2025-26 کےلئے پیش کئے گئے بجٹ کا جموں کے صنعت کاروں نے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے بجٹ کو بہترین قرار دیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے، ایسوچیم (ASSOCHAM) جموں و کشمیر چیپٹر کے چیئرمین مانک بترا نے کہا کہ بجٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ متوسط ​​طبقے کو فائدہ اور فروغ دے گا۔ “ٹیکس سلیب میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب تنخواہ یافتہ ملازمین کو 12.70 لاکھ روپے تک ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سے مارکیٹ کو فروغ ملے گا کیونکہ اخراجات میں بہتری آئے گی۔ لوگ سفر کریں گے جس سے سیاحت کی صنعت کو فائدہ ہوگا”۔
انہوں نے کہا کہ “بھارت میں تقریباً 5.5 کروڑ ایم ایس ایم ایز ہیں اور جس پر ہمیشہ مرکزی حکومت کی نظر رہی ہے۔ مائیکرو صنعتوں کو پانچ لاکھ روپے تک کے قرض کی سہولت کے ساتھ خصوصی کریڈٹ کارڈ ملیں گے، پانچ لاکھ خواتین کاروباریوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرض دیا جائے گا اور اسٹارٹ اپس کےلئے 10000 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا گیا جس سے بھارت طبی سیاحت کے مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ بجٹ میں زراعت کے شعبہ پر بھی توجہ دی جائے گی”۔
طبی صنعت سے بھی وابستہ مانک بترا نے طبی سیاحت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ “میڈیکل سیٹوں میں اضافہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ بھارت کی آبادی دنیا کی سب سے بڑی آبادی میں سے ایک ہے اور ہمیں مقامی طور پر لوگوں کی خدمت کرنے اور طبی سیاحت کو بھی پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے ہمیں زیادہ ہنر مند افرادی قوت اور ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ میڈیکل نشستوں میں اضافہ ایک بہت بڑا اقدام ہے”۔
ایک اور صنعت کار اور جموں میں سب سے بڑی ہوٹل مالک بھوپیش گپتا نے بجٹ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بجٹ توقعات سے کہیں زیادہ رہا، متوسط ​​طبقہ ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ٹیکس سلیب میں اضافے سے انہیں بہت مدد ملے گی۔ ہم توقع کر رہے تھے کہ ٹیکس سلیب کو 10 لاکھ روپے تک بڑھایا جائے گا لیکن اسے 5 لاکھ روپے کی چھلانگ کے ساتھ 12 لاکھ روپے تک کردیا گیا۔ بجٹ میں تاجروں کے لیے بہتر اعلانات کئے گئے ہیں، اس سے عام آدمی بھی ایم ایس ایم ای سیکٹر کو ملنے والے فائدہ سے فوائد حاصل ہوں گے۔ نئے ایئرپورٹس سے سیاحت کو فروغ ہوگا”۔
شیوانگی مہاجن، جو جموں کے کے سی گروپ کے مالک ہیں، نے کہا، “بجٹ کی خاص بات ٹیکس سلیب کو 12 لاکھ روپے تک بڑھانا ہے۔ وزیر نے 22 نئے سیاحتی مقامات اور جموں و کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات کے بارے میں جس سے روزگار منسلک ہیں، بات کی ہے۔ سیاحت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگر جموں کے علاقوں کو سیاحتی مقامات کے طور پر شامل کیا گیا تو اس سے ہماری معیشت کو فروغ ملے گا”۔
صنعت کے ایک اور رکن اور ایک چارٹڈ اکاؤنٹڈ، آدتیہ سوری، جو بجٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نے ٹیکس سلیب میں اضافے کا خیرمقدم کیاکہ “یہ بجٹ ہر طبقے کے لیے اچھا ہے کیونکہ 24 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی والے لوگوں کو اب 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ یہ بجٹ چمڑے کے صنعت کاروں کو مراعات دے گا”۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کامبینہ قتل،ممبر گرفتار
تازہ ترین
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر سڑک حادثہ ،خاتون شدید زخمی
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 10 مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: چھ ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

جموں

ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب

July 19, 2025
جموں

کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے

July 19, 2025
جموں

جی ایم سی جموں میں جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری طبی خدمات بری طرح متاثر،ملوثین کیخلاف کارروائی کی مانگ

July 19, 2025
جموں

جے ڈی اے اہلکار 10ہزارروپےرشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?