جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ترکوٹہ پہاڑیوں میں خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا بدھ کو مسلسل نویں روز بھی معطل رہی حکام نے بتایا کہ مسلسل خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کٹرا بیس کیمپ سے یاترا کو معطل کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ ریاسی ضلعی انتظامیہ اور شرائن بورڈ کے اہلکار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تباہ شدہ راستوں اور سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ یاترا کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تب لیا جائے گا جب موسمی حالات بہتر ہوں گے اور 12 کلومیٹر کے جڑواں ٹریک کو پہاڑی چوٹی کے شرائن تک یاتریوں کے لیے صاف کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یاترا 26 اگست کو روک دی گئی تھی جب علاقے میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے لیند سلائیڈنگ ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کٹرہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 212 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر: شری ماتا ویشنو دیوی یاترا مسلسل 9 ویں روز بھی معطل
