عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حالیہ پہلگام حملے کے بعد آرمی سربراہ جنرل اوپندر دویدی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے آرمی چیف پر زور دیا کہ نہ صرف مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بلکہ ملی ٹینسی کے پورے ڈھانچے اور اس کی حمایت کرنے والے نظام کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں۔اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے ملکی مسلح افواج اور سیکورٹی ایجنسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قوم کو ہماری فوج، پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی بہادری اور جرات پر مکمل اعتماد ہے، اور انہیں باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ پہلگام حملے کے مجرموں، سہولت کاروں اور اوور گراؤنڈ ورکروں کی شناخت کی جائے اور اس پوری زنجیر کو مستقل طور پر نشانہ بنا کر ختم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاپہلگام حملے کے ہر مجرم اور حمایتی، چاہے وہ جہاں کہیں بھی ہو یا کسی بھی وابستگی سے تعلق رکھتا ہو، کو تلاش کر کے ایسی بزدلانہ اور سفاکانہ حرکت کا بھاری قیمت چکانی ہوگی۔اجلاس میں موجودہ سیکورٹی نظام، قلیل اور طویل مدتی انسداد دہشت گردی حکمت عملیوں، اور مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی اور انضمام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آرمی سربراہ کی موجودگی میں لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد
