وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے روزگار میلہ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر ہر ہندوستانی کا فخر ہے۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر جموں و کشمیر کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا ،”مجھے بتایا گیا ہے کہ 2019 سے اب تک جموں و کشمیر میں تقریباً 30ہزار سرکاری اسامیاں پر کی گئی ہیں، جن میں سے گزشتہ 1سے1.5 سالوں میں تقریباً 20ہزار نوکریاں دی گئی ہیں۔