جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے آج کہا کہ 5اگست 2019کے دن تین دعوتیں کھانے کے بعد گپکار اتحاد والے کہتے ہیں کہ ہمیں بند کر دیا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کا استحصال کیا اور عوامی مسائل کے ساتھ سمجھوتہ کیا۔ بخاری نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چولگام علاقے میں ایک ورکرز کنونشن کے دوران کیا۔اس کنونشن میں بھاری تعداد میں مقامی نوجوانوں اور پارٹی ورکروں نے شرکت کی۔