Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

امرناتھ یاترا: صوبائی کمشنر کی جموں بھگوتی نگر بیس کیمپ پر تمام کام 20 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

KU Admin
Last updated: June 14, 2025 2:08 pm
KU Admin
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ 3 جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر بھگوتی نگر یاتری نواس میں جاری تمام کاموں کو 20 جون تک مکمل کرلیں۔
امسال 38 دنوں پر محیط سالانہ شری امرناتھ جی یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بھیم سین توتی نے یاتریوں کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے بھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ کیا۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ دونوں افسران نے جاری کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور یاتریوں کے قیام، سہولیات اور مجموعی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
صوبائی کمشنر نے تمام لائن محکموں کے عملے کے ساتھ ایک کنٹرول روم کے قیام سمیت کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔
انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ یاتری نواس میں جاری تمام کاموں کو 20 جون تک مکمل کرنے کرلیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو آگ بجھانے کی مشقیں کرنے اور خاص طور پر لنگر (کمیونٹی کچن) کی جگہوں کے آس پاس آگ بجھانے کے آلات اور سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت دی گئیں۔
38 دنوں پر محیط یاترا 3 جولائی کو ضلع اننت ناگ میں 48 کلومیٹر کے روایتی ننون پہلگام راستے اور گاندربل ضلع میں 14 کلومیٹر چھوٹے لیکن تیز بالتل راستے سے شروع ہوگی۔
یاتریوں کا پہلا قافلہ 2 جولائی کو جموں سے کشمیر کے لئے روانہ ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ روز راج بھون سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امرناتھ یاترا 2025 کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں یاترا کے دوران سیکورٹی انتظامات، لاجسٹک سہولیات، ٹریفک کنٹرول، طبی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو ہدایت دی کہ یاترا شروع ہونے سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں اور یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
دریں اثنا ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں سادھو جموں، جو کہ مندروں کا شہر کہلاتا ہے، پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
گزشتہ سال تقریباً 5.10 لاکھ یاتریوں نے 3,880 میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ کے مقدس غار میں قدرتی طور پر بننے والے برفانی شیو لنگم کا درشن کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سال یاترا کے لیے 580 نیم فوجی کمپنیوں پر مشتمل تقریباً 42,000 اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے 424 کمپنیاں جموں و کشمیر روانہ کی جا رہی ہیں، جب کہ باقی یونٹس، جن میں وہ 80 کمپنیاں بھی شامل ہیں جو ’آپریشن سندور‘ کے دوران پہلے ہی یو ٹی میں تعینات تھیں، کو یاترا کے راستے، سری نگر سمیت حساس علاقوں میں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لیفٹیننٹ گورنر کا دورہ پہلگام، یاترا انتظامات کا جائزہ | 16 مقامات کھولنے کا حکم ۔ 17 جون سے دوبارہ کھولے جائیں گے،پہلگام کی بیتاب ویلی اور پارکس شامل
صفحہ اول
عادل احمد کے گھر آمد | اہلیہ کو سرکاری نوکری دی
صفحہ اول
بزرگوں پر تشدد کیخلاف بیداری کا عالمی دن | جموں و کشمیر میں قائم 20احاط وقار بند ہونے کی کگار پر ۔3سال سے حکومت کی سرد مہری قائم،مالی مدد نہ کرایہ ادا، کھانے پینے کیلئے فنڈز کی فراہمی بھی نہیں
کشمیر
ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑاجوابی حملہ | یرو شلم اورتل ابیب پر میزائلوں کی بارش | 200کے قریب بیلسٹک میزائیل داغے گئے،اسرائیل کی اہم تنصیبات نشانہ
بین الاقوامی

Related

تازہ ترین

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

June 14, 2025
تازہ ترین

ایم ایل اے ڈوڈہ مہراج ملک نے این سی کی قیادت والی حکومت سے حمایت واپس لے لی

June 14, 2025
تازہ ترین

جموں میں منشیات فروش کی تین دکانیں مسمار: ایس پی ساوتھ

June 14, 2025
تازہ ترین

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت: غلام احمد میر

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?