عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع ڈوڈہ کے پونڈا علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاڈوڈہ میں پیش آئے افسوسناک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بے حد دکھ ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
