عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نےبمنہ فلائی اوور جو سری نگر- بارہمولہ ہائی وے بائی پاس کا ایک اہم حصہ ہے، پر پڑنے والے دراڑوں کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے۔یہ اقدام فلائی اوور کی حفاظت کے بارے میں عوامی خدشات کے بعد اٹھایا گیا ہے جس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں چلتی ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق کمیٹی کی قیادت ضلع مجسٹریٹ سری نگر کریں گے اور اس میں محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی)، سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ، ڈیزائن انسپکشن اینڈ کوالٹی کنٹرول، اور ٹریفک پولیس سری نگر کے سینئر انجینئرز بھی شامل ہوں گے۔
پینل کو دراڑوں کی جانچ کرنے، وجوہات کی نشاندہی کرنے اور اصلاحی اقدامات کی سفارش کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین ضرورت پڑنے پر مزید ماہرین کو کمیٹی میں شامل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی تفصیلی ساختی جائزہ لے گی اور جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
حکومت نے بمنہ فلائی اوور میں دراڑیں پڑنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا
