عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) اونتی پورہ نے جمعہ کے روز ڈاکٹر جی این ایتو کو سینٹر فار گڈ گورننس اینڈ پالیسی اینالیسس کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔
ڈپٹی رجسٹرار (اسٹیبلشمنٹ) کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ایتو کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ یونیورسٹی کی مختلف سرگرمیوں کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے معاملات کی بھی نگرانی کریں گے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیاانتظامیہ کے مفاد میں ڈاکٹر غلام نبی ایتو، پروفیسر آف پریکٹس، اسکول آف بزنس اسٹڈیز، کو ان کے موجودہ فرائض کے علاوہ ڈائریکٹر سینٹر فار گڈ گورننس اینڈ پالیسی اینالیسس مقرر کیا جاتا ہے۔
آئی یو ایس ٹی نے جی این ایتو کو گڈ گورننس سینٹر کا ڈائریکٹر مقرر کردیا