عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (IUST) نے جمعرات کو 26جولائی 2023سے اگست 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک نوٹس کے مطابق، “تمام متعلقہ افراد کے لیے اطلاع ہے کہ یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجز 26 جولائی سے 4 اگست 2024 تک موسم گرما کی تعطیلات منائیں گے۔ تاہم، امتحانات، انٹرن شپ اور دیگر ضروری تعلیمی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق منعقد کی جائیں گی”۔
نوٹس کے مطابق، “تمام ڈینز/ سربراہان/ پرنسپلز/ ڈائریکٹرز/ کوآرڈینیٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ محکمے/ کالج/ مراکز مذکورہ مدت کے دوران انتظامی کام کے لیے فعال رہیں گے”۔