عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب سائیکل پر سفر کرنے والے 41 سالہ اطالوی سیاح کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔
سیکورٹی حکام کے مطابق اس غیر ملکی کا نام شیاکا مارکو ہے جو کہ اٹلی کے شہر ٹورینو سے تعلق رکھتا ہے۔ مارکو 10 اکتوبر کو پنجاب کے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان سے بھارت پہنچا تھا۔
مارکو کو راجباغ سیکٹر کے مرہین بارڈر علاقے میں بنیاری-چکرا روڈ پر سائیکل چلاتے ہوئے اکیلا پایا گیا تھا، جس کے بعد بارڈر ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی فورسز نے اسے حراست میں لے لیا۔
حکام نے بتایا کہ مارکو پاکستان، چین اور افغانستان کے دورے کے بعد بھارت پہنچا اور جموں پہنچنے کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔ تاہم، پوچھ گچھ کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔