عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تمام جائزہ شکایات کا ازالہ کرنا حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک جوابدہ، عوام پر مبنی نقطہ نظر ہماری گورننس کا مرکز رہے گا۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہارابطہ دفتر میں میری عوامی رسائی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔انہوں نے کہاعوام کی جانب سے گرمجوشی سے بھرپور ردعمل اور بصیرت افروز تجاویز کا مشکور ہوں۔ان کا کہنا تھاعوام کی آواز ہماری طرز حکمرانی کو تشکیل دیتی ہے۔
عمر عبداللہ نے دوسرے پوسٹ میں کہاہمارا فرض ہے کہ ہمدردی اور عجلت کے ساتھ تمام جائز عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔انہوں نے کہاایک جوابدہ، عوام پر مبنی نقطہ نظر ہماری گورننس کا مرکز میں رہے گا۔
لوگوں کی تمام جائز شکایات کا ازالہ کرنا ہمارا فرض ہے:عمر عبداللہ
