عظمیٰ ویب ڈیسک
بئر سبع/اسرائیل اور ایران نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کر لیا، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں بارہ روز سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب تہران نے قطر میں ایک امریکی فوجی اڈے پر محدود میزائل حملہ کیا تھا۔
دونوں فریقوں کی جانب سے جنگ بندی کی منظوری اس کے بعد آئی جب تہران نے اسرائیل پر آخری میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں منگل کی صبح کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ اسرائیل نے فجر سے قبل ایران بھر میں فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کی ہم آہنگی سے ایران کے ساتھ دوطرفہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
نیتن یاہو نے پیر کی شب اسرائیلی سیکورٹی کابینہ کو بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف بارہ روزہ کارروائی میں اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں، جن میں ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرامز کا خاتمہ، ایرانی فوجی قیادت اور کئی سرکاری مقامات کو نقصان پہنچانا، اور تہران کی فضائی حدود پر کنٹرول حاصل کرنا شامل ہے۔انہوں نے کہا، اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گا۔
اسرائیل اور ایران نے جنگ بندی پر رضا مند
