اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا

File Photo

یو این آئی

غزہ/یروشلم// اسرائیل اور فلسطینی تحریک حماس نے قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو دو دن کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔

العربی الجدید اخبار نے بدھ کو مصری حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے انہی شرائط پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کو امید ہے کہ جنگ بندی میں دو یا تین دن کی توسیع کی جائے گی۔

اہلکار نے کہا کہ “کل کے بعد ہمیں امید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے مزید دو سے تین دن ملیں گے، جس کے بعد ہم یا تو غزہ میں آپریشن دوبارہ شروع کریں گے یا ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے”۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو توقع ہے کہ یرغمال بنائے گئے زیادہ تر بچوں کو بدھ کی رات تک رہا کر دیا جائے گا۔ یرغمالیوں میں تقریباً 20 سے 30 خواتین شامل ہیں۔