عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر شیخ عبدالرشید نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں، یونین ٹیریٹری کا کنٹرول دہلی کے پاس ہی رہے گا۔
انجینئر رشید نے، جنہیں عوام میں انجینئر رشید کے نام سے جانا جاتا ہے، کہا کہ وہ ایگزٹ پولز پر انحصار نہیں کرتے اور اسمبلی انتخابات کے حتمی نتائج کا انتظار کریں گے۔
کانگریس لیڈر چرنجیت سنگھ چنی نے ہفتے کو انجینئر رشید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس سے قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں کہ کانگریس لیڈر این سی-کانگریس اتحاد کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
رشید نے کہا، “لوگوں نے ووٹ دیا ہے، لہٰذا 8 اکتوبر تک انتظار کریں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں، جموں و کشمیر کا کنٹرول دہلی کے پاس ہی رہے گا کیونکہ یہ ایک یونین ٹیریٹری ہے۔