عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ اور رکن پارلیمان انجینئر رشید کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بتادیں کہ انجینئر رشید نے مسلسل بند ہونے اور پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازات نہ ملنے کے خلاف جمعہ سے تہاڑ جیل میں بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال پر اظہار تشوش کرتے ہوئے سجاد لون نے ایکس پر اپنے ایک طویل پوسٹ میں کہاسیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر آئیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے انجینئر رشید صاحب پر غور کریں۔
Irrespective of political differences let us spare a thought for Engineer Rashid sahib who is on a hunger strike.
And let us remember hundreds of Kashmiris who are not in their homes with their families but jailed in far off places.
Many of them have spent decades in jails,…
— Sajad Lone (@sajadlone) February 6, 2025
انہوں نے کہاآئیے ہم ان سینکڑوں کشمیریوں کو یاد کریں جو اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھروں میں نہیں بلکہ دور دراز مقامات پر جیلوں میں بند ہیں۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا ان میں سے بہت سے لوگوں نے انتہائی نامساعد اور کٹھن حالات میں کئی دہائیاں جیلوں میں گزاری ہیں۔
موصوف رکن اسمبلی نے اپنے پوسٹ میں کہا اگر کل کا ہیرو آج کا ویلن ہے تو آج کا ویلن کل کا ہیرو ہو سکتا ہے، یہی سیاسی ارتقاء ہے۔انہوں نے کہاعوام کو بیانیہ چلانا ہے بیانیہ عوام کو نہیں چلا سکتا۔قابل ذکر ہے کہ اے آئی پی لیڈر فردوس بابا کا کہنا ہے کہ انجینئر رشید کو بھوک ہڑتال کے دوران پانچ کلو وزن کم ہوئے ہیں۔