Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا :خامنہ ای

KU Admin
Last updated: June 19, 2025 10:36 am
KU Admin
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
تہران/ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرنڈر کرنے کے دھمکی نما مطالبے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے غیر مشروط طور پر ہتھیار نہ ڈالے تو ایرانی سپریم لیڈ رکو قتل کیا جا سکتا ہے۔ جس کے جواب میں سپریم لیڈر نے کہا ہے ‘اگر امریکہ نے اپنے اتحادی کی مدد کے لیے کوئی مداخلت کی تو اسے ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس امر کا اظہار ایران اسرائیل جنگ کے چھٹے روز اپنے ایک خطاب میں کیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر کی گئی اپنی تقریر میں خامنہ ای نے کہا ہماری قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے الٹی میٹم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کسی بھی فوجی مداخلت کا بلاشبہ اسے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای 1989 سے اقتدار میں ہیں اور ایران میں ریاست کے تمام معاملات کے حتمی نگران ہیں۔انہوں نے اس سے قبل دیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ اب کوئی رحم نہیں کرے گا۔
اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے یہ تقریر جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے ایک رات کے بعد کی ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تہران کے قریب ایران کے جوہری پروگرام کے لیے سینٹری فیوجز کے اجزاء بنانے والی دو عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس بارے میں کہا ہے اسرائیلی فضائیہ کے 50 سے زیادہ لڑاکا طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران تہران کے علاقے میں مسلسل حملے کر کے ہتھیار بنانے والی متعدد تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ اسرائیلی حملے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے پروگرام میں خلل ڈالنے کی وسیع کوششوں کا ایک حصہ تھے۔ اس لیے تہران میں سینٹری فیوجز کی پیداوار کی سہولت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خیال رہے سینٹری فیوجز کی اہمیت یورینیم کی افزودگی کے لیے انتہائی زیادہ ہے۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا عمل جوہری ری ایکٹرز کے لیے ایندھن پیدا کر سکتا ہے۔ نیز یورینیم کی افزودگی ممکن بناتا ہے۔
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیل نے تہران کے شہر کرج میں بھی حملے کر کے ایران کے جوہری پروگرام کے لیے سینٹری فیوجز کے اجزاء بنانے والے دو مراکز تباہ کر دیے ہیں۔آئی اے ای اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ تہران میں ایک سائٹ پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا جہاں جدید سینٹری فیوج روٹرز تیار اور ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
ایران پاسداران انقلاب کور کے مطابق تل ابیب پر ہائپر سونک الفتح-1 میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا سے بھی تیز رفتاری سے رفتاری سے سفر کرتے ہیں اور پرواز کے دوران پینترہ بھی بدل سکتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں ٹریک کرنا اور روکنا کسی بھی دفاعی نظام کے لیے مشکل ہوتر جاتا ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رات کو تل ابیب پر کوئی میزائل نہیں گرا ہے۔ جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام تل ابیب پر میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہیں۔ایران کی طرف سے کہا گیا ہے اس نے اسرائیل کی طرف ڈرونز طیاروں کا دستہ روانہ کیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران سے داغے گئے کل 10 ڈرونز کو روک لیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جی سیون کے اجلاس میں ان افواہوں کو مزید بھڑکایا جو ایران پر اسرائیلی حملے میں امریکہ کے براہ راست شریک ہونے سے متعلق چل رہی ہیں۔ جی سیون کے سربراہان نے ایک طرف اپنے اجلاس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کہا اور دوسری جانب اسرائیلی جارحانہ حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔
اسی اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا امریکہ آسانی سے ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کر سکتا ہے۔ٹرمپ کا اپنے ’ٹروتھ سوشل‘پر کہنا تھا ہم جانتے ہیں کہ نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپا ہوا ہے۔ وہ ایک آسان ہدف ہو سکتا ہے۔ لیکن وہ وہاں اس لیے محفوط ہے ابھی ہم اسے قتل کرنے نہیں جارہے ہیں۔جی سیون اجلاس سے واپسی پر ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ۔
تاہم فوری طور پر ایسی کچھ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں کہ اجلاس میں ایران کے خلاف جنگ میں شرکت بارے کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کا اصرار ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی ایران کے خلاف جنگ کا براہ راست حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر محفوظ ہے، یاتری اور سیاح یہاں آئیں: گجندر سنگھ شخاوت
برصغیر
چھ ماہ گزر گئے، مگر ریزرویشن معاملہ جوں کا توں ،طلباء مایوس، حکومت خاموش
تازہ ترین
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرہ روانہ ہوئے
تازہ ترین
ملک میں کورونا سے متاثرہ 17164 مریض صحت یاب، فعال کیسز چھ ہزار سے کم
برصغیر

Related

بین الاقوامیتازہ ترین

وزیر اعظم مودی نے البرٹا کی لیفٹنٹ گورنر سلمیٰ لکھانی کو کشمیر کا روایتی ’’پیرماشی ‘‘ بکس بطورِ تحفہ پیش کیا

June 19, 2025
تازہ ترین

ہرونی بڈگام میں دلخراش حادثہ ، ٹیوب ویل میں گرنے سے 6سالہ کمسن جاں بحق، بہن کی حالت تشویشناک

June 19, 2025
تازہ ترین

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

June 19, 2025
تازہ ترین

سرینگر میں بطور سُنار کام کر رہے مغربی بنگال کے ایک شخص کی پراسرار حالت میں نعش برآمد

June 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?