عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان، ایران میں زیرِ تعلیم کم از کم 110 بھارتی میڈیکل طلباء کو وہاں سے نکالنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) کے نیشنل کنوینر ناصر کھوے ہامی نے بتایا، “ارمیہ میڈیکل یونیورسٹی سے تقریباً 110 بھارتی طلباء بحفاظت آرمینیا کی سرحد عبور کر چکے ہیں۔”
انہوں نے کہا، ہم نے ان سے بات کی ہے، اور توقع ہے کہ آج دوپہر 12 یا 1 بجے تک دارالحکومت یریوان پہنچ جائیں گے۔جے کے ایس اے نے مزید کہا،وہ اگلے دو گھنٹوں میں اپنی مقررہ منزل پر پہنچ جائیں گے، اور آرمینیا سے دہلی کے لیے ان کی پرواز کل مقرر ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی: بھارتی طلباء کے انخلاء کا عمل شروع ارمیہ میڈیکل یونیورسٹی کے 110 طلباء بحفاظت آرمینیا کی سرحد عبور کر گئے: جے کے ایس اے
