عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کیلئے خواہشمند افراد سے آن لائن حج درخواستیں طلب کی ہیں۔
حج درخواست فارم 04دسمبر 2023 سے دستیاب ہوں گے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 دسمبر 2023 مقرر کی گئی ہے۔
درخواست فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل، حج کے خواہشمندوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر دستیاب حج پالیسی کو غور سے پڑھیں۔
درخواست دہندگان کے پاس مشین ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیے جو درخواست کی آخری تاریخ کو یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو اور کم از کم 31 جنوری 2025 تک درست ہو۔