راجوری میں 21اور 22اگست کی درمیانی رات در اندازی کی کوشش کے دوران گرفتار دراندازتبرک حسین راجوری میں فوج کے 150ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ تبرک حسین نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ ہسپتال میں مل رہے علاج سے مطمئن ہے، اُس نے بتایا کہ اُسے سرحد کی اس طرف حملے کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ بتا دیں کہ 2روز قبل سرحد پر در اندازی کی کوشش کے دوران تبرک حسین شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے فوج نے گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا تھا۔