عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر //ؤانٹیلی جنس بیورو کے موجودہ ڈائریکٹر تپن کمار ڈیکا کی ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے ۔مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر کے طور پر تپن کمار ڈیکا،(آئی پی ایس ) کی سروس میں ایک سال کی توسیع کو منظوری دی ہے۔
اس ضمن میں وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ عملہ اور تربیت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موجودہ انٹیلی جنس بیور ڈائریکٹر تپن کمار ڈیکا کی میعاد اب 30 جون 2025 سے آگے یا اگلے احکامات تک جو بھی پہلے ہو، جاری رہے گی۔ یہ توسیع آل انڈیا سروسز رولز 1958 کے ایف آر 56(ڈی) اور رول 16(1 اے) کی دفعات میں نرمی کے تحت دی گئی ہے۔
تپن کمار ڈیکا کو انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر کے طور مزید ایک سال کی توسیع مل گئی، با ضابطہ طور پر حکمنامہ جاری
