عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
حکام نے کہا کہ بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر کے ٹورنہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا جب وہاں تعینات فوجی جوانوں نے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔
انہوں نے کہا ’در اندازوں کو چلینج کیا گیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا۔ اس کے بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں فوج یا پولیس کی طرف سے فی الوقت کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
قبل ازیں 13 اگست کو اوڑی سیکٹر میں ہی ایل او سی کے قریب گولیوں کے تبادلے میں ایک جوان جاں بحق ہوا تھا۔
یو این آئی ایم افض