کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام، جنگجو جاں بحق

File Photo

سری نگر//سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ آج صبح کپواڑہ میں ٹنگڈھار کے جبدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کے دوران ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص اطلاع کی بنیاد پر اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے مزید تصدیق کے بعد، کپواڑہ کے جبدی علاقے فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ایک جنگجو کو سرحد کی طرف دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ سیکورٹی فورسز اس کے قریب پہنچیں تو “خطرے کو محسوس کرتے ہوئے، جنگجو نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی”۔
تاہم، فوج کی جوابی کاروائی میں اسے مار گرایا گیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا، “علاقے کی تلاشی کے دوران ایک اے کے سیریز کی رائفل اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا ہے”۔