عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر انسداد در اندزی کے ایک آپریشن کے دوران 2 ملی ٹینٹوں کو بے اثر کر دیا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘سیکورٹی فورسز نے کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں جاری آپریشن کے دوران دو ملی ٹینٹوں کو جاں بحق کر دیا’۔
قبل ازیں انہوں نے کہا7 نومبر 2025 کو، ایجنسیوں کے مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر، دراندازی کی کوشش کے سلسلے میں، کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا’۔
انہوں نے کہا کہ الرٹ جوانوں نے مشکوک سرگرمی دیکھ کر چیلنج کیا جس کے نتیجے میں ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور طرفین کے درمیان رابطہ قائم ہوا اور ملی ٹینٹ پھنس گئے’۔ فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹینٹ جاں بحق:فوج