سرینگر// اسلامیہ کالج سرینگر کے قریب واقع ایک قبرستان کے باہر نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاش کو طبی و قانونی کارروائی کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے یقین دلایا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی تاکہ موت کی وجوہات اور ذمہ دار افراد کا پتہ لگایا جا سکے۔
یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے اور عوام نے اس کے حقائق منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔