عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/دہلی جانے والی انڈیگو ایئر لائنز کی ایک پرواز کو اس وقت پٹنہ ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر واپس اتارنا پڑا جب پرندے سے ٹکراؤ کے باعث طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔پرواز میں 175 مسافر سوار تھے، جو روانگی کے کچھ ہی دیر بعد واپس پٹنہ لوٹ آئی۔ پرندے سے ٹکراؤ کی وجہ سے انجن نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تمام مسافر محفوظ رہے اور طیارے نے بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ ایئرپورٹ کو بھارت کے سب سے چیلنجنگ ہوائی اڈوں میں شمار کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کی رن وے نہایت مختصر ہے اور یہاں پرندوں سے ٹکراؤ کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
قابل ذکر ہے پٹنہ ایئرپورٹ کے قریب پھلواری شریف علاقے میں موجود کئی ذبح خانے موجود ہیں جس وجہ سے اِس علاقے میں بے شمار پرندے آسمان میں منڈلاتے رہتے ہیں ۔ ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اس مسئلے پر ریاستی حکومت کو کئی بار خبردار کیا ہے۔پٹنہ ایئرپورٹ بھارت کے 11 سب سے حساس ہوائی اڈوں میں شامل ہے، جہاں مختلف رکاوٹوں اور مختصر رن وے کے باعث پروازوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔
انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
