عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارتی اور پاکستانی فوجی حکام کے درمیان آج پونچھ کے چکانداں باغ علاقے میں فلیگ میٹنگ منعقد ہونے جا رہی ہے۔یہ ملاقات پاکستانی جانب کی درخواست پر کی جا رہی ہے۔
فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آج ہوگی جس میں پاکستانی فوجیوں کی جانب سے دراندازی کی کوششوں، بارودی سرنگیں نصب کرنے اور بھارتی حدود میں نگرانی کے کیمرے لگانے جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔
فلیگ میٹنگ کے دوران بھارتی وفد ’’جارحانہ کارروائیوں‘‘پر سخت اعتراض کرے گا جو ایل او سی پر امن کو متاثر کر رہی ہیں، اور 2021 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر زور دے گا۔
ہندپاک افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ آج متوقع
