ویب ڈیسک
کولمبو// ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف بھارتی اوپنرز نے 6.1 اوورز میں 51 رنز بنا کر شاندار جیت حاصل کر لی ہے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بھارتی اوپنر شبمن گل نے 19 گیندوں میں 27 رنز بنائے جبکہ جبکہ ایشان کشن نے 18 گیندوں میں 23 رنز بنائے۔
اس سے قبل کی بھارت کیخلاف بیٹنگ لائن مکمل ناکام ہوگئی اور آئی لینڈرز کی ساری ٹیم 50 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور یوں 51 رنز کا ہدف دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا، بھارتی بولرز کے سامنے سری لنکن ٹھہر نہ سکے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکن اوپنرز کوشل پریرا اور نسانکا کریز نے بیٹنگ کا آغاز کیا،پہلے اوور کی تیسری گیند پرکوشل پریراآؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف دوسری وکٹ 8رنز گری،دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نسانکا تھے ۔ پاتھم نسنکا 2رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی 8رنز پر گر گئی،سری لنکا کی بھارت کیخلاف چوتھی وکٹ بھی 8رنز پر گری، چارتھ اسالنکاصفر پر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی بھارت کیخلاف پانچویں وکٹ 12رنز پر گری ، ڈی سلوا4رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،محمد سراج نے ایک اوور میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی بھارت کیخلاف چھٹی وکٹ بھی 12رنز پر گر گئی،محمد سراج نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سری لنکا کی 33رنز پر ساتویں وکٹ گر گئی، محمد سراج نے سری لنکا کے 6چھٹی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ہاردیک پانڈے نے 8ویں کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بارش کے سبب فائنل میچ بھی بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہو گیا تھا اور گراؤنڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔