Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند-چین سرحد پر مستقل امن کے لیے پیچیدہ مسائل کا حل ضروری: راجناتھ

KU Admin
Last updated: June 27, 2025 5:27 pm
KU Admin
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہند- چین سرحد پر مستقل امن اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے زیر التوا پیچیدہ مسائل کو خاکہ بند طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کے روز شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے موقع پر چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں مسٹر راجناتھ سنگھ نے باہمی متفقہ میکانزم کو دوبارہ فعال کر کے سرحدی تنازعات کے مستقل حل پر زور دیا۔
وزارت دفاع نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-چین سرحد پر امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر گہرائی سے بات چیت کی۔ راجناتھ سنگھ نے دو طرفہ تعلقات میں معمول کو بحال کرنے کے واسطے دونوں طرف سے کئے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقل رابطہ برقرار رکھنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے خاکہ بندطریقہ کار کے ذریعے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر دفاع نے باہمی تال میل بڑھا کر براعظم ایشیا اور دنیا بھر میں مشترکہ فائدے اور استحکام کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ مسٹر راجناتھ سنگھ نے 2020 کے سرحدی تعطل کے بعد پیدا ہونے والے عدم اعتماد کو دور کرنے کے لیے زمینی سطح پر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔
دونوں وزراء نے موجودہ میکانزم کے ذریعے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے، کشیدگی میں کمی، سرحدی نظم اور حتمی حد بندی سے متعلق مسائل پر پیش رفت کے لیے مختلف سطحوں پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے اہم سنگ میل کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے پانچ سال کے وقفے کے بعد کیلاش مانسروور یاترا کے دوبارہ شروع ہونے کی بھی ستائش کی۔وزیر دفاع نے چینی وزیر دفاع کو پہلگام، جموں و کشمیر میں معصوم شہریوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور ہندوستان کے آپریشن سندور کے بارے میں بھی بتایا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد:ٹرمپ
صنعت، تجارت و مالیات
جیو بلیک راک بروکنگ کو ‘بروکریج بزنس’ کیلئے سیبی کی منظوری
صنعت، تجارت و مالیات
مستقل قیمتوں پر زرعی پیداوار ۔54.6 فیصد بڑھ کر2,949ہزار کروڑ روپے درج
صنعت، تجارت و مالیات
۔2 پہیہ گاڑیوں پر ٹول ٹیکس نہیں :گڈکری
صنعت، تجارت و مالیات

Related

تازہ ترینکشمیر

سوپور میں ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں تین افراد گرفتار

June 27, 2025
تازہ ترین

مقید علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی حالت مستحکم،مناسب طبی علاج حاصل کر رہے ہیں :جیل انتظامیہ

June 27, 2025
تازہ ترین

ادھم پور تصادم: جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

June 27, 2025
تازہ ترینکشمیر

پی ڈی پی جموں و کشمیر کی سیاست میں غیر متعلق ہوئی ہے:سکینہ یتو

June 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?