سابق وزیرِ اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے وزیر اعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت واقعی کشمیر مسئلہ کا حل چاہتا ہے تو وہ مذاکرات کا عمل شروع کرے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جو فنڈز ہتھیاروں اور ہوائی جہازوں کی خریداری کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں وہ ضائع ہیں اگر ان فنڈز عوام کی بہتری کے لیے استعمال کیا جائے تو حالات بہتر ہوں گے۔
ویڈیو:عارف بلوچ