Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینجموں

ہندوستان کو دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے:مودی

Mazar Khan
Last updated: January 28, 2023 4:36 pm
Mazar Khan
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

بھیلواڑہ// وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کے ہراسٹیج پر اپنی بات ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہے اور دوسرے ممالک پر اس کا انحصار بھی کم ہو رہا ہے لیکن ہمیں اپنے عزم کو ثابت کرتے ہوئے ہندوستان کے تئیں دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔
مودی آج بھیلواڑہ کے آسیند ضلع کے مالاسیری ڈونگری میں بھگوان دیونارائن کے 1111 ویں اوتار کے دن پر منعقد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بھگوان دیونارائن کے پیغامات اور تعلیمات کو آگے بڑھانے کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ گجر برادری کی نئی نسل کے نوجوانوں کو بھگوان دیو نارائن کے پیغامات اور تعلیمات کو طاقت کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔ اس سے گجر برادری بااختیار ہوگی اور ملک کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کا یہ دور ہندوستان اور راجستھان کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بڑی امیدوں کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے، ہندوستان نے جس طرح اپنی طاقت دکھائی ہے اس سے بہادروں کی سرزمین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ہر بڑے پلیٹ فارم پر ڈنکے کی چوٹ کہتا ہے اور دوسرے ممالک پر اپنا انحصار کم کر رہا ہے۔ جو بھی ملک کے خلاف ہو ہمیں اس سے دور رہنا ہے اور اپنے عزم کو ثابت کرتے ہوئے دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ بھگوان دیو نارائن کے آشیرواد سے ہم سب یقینی طور پر کامیاب ہوں گے۔ سب مل کر محنت کریں گے اور کامیابی سب کی کوششوں سے ملے گی۔
ثقافت کی خدمت میں گجر برادری کی بہنوں اور بیٹیوں کے عظیم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لاتعداد جنگجوؤں کو وہ عزت نہیں مل سکی جو انہیں ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نیا ہندوستان پچھلی دہائیوں کی ان غلطیوں کو بھی سدھار رہا ہے اور جن لوگوں نے ہندوستان کی ترقی اور ہندوستان کی ثقافت کو مضبوط بنانے میں تعاون کیا ہے انہیں سامنے لایا جارہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب
تازہ ترین
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد

July 6, 2025
پیر پنچالتازہ ترین

راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?