آپریشن سندور کے تحت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں ہونے والے نقصانات کے پختہ شواہد موجود:راجناتھ سنگھ

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو لوک سبھا میں کہا کہ بھارتی مسلح افواج ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ’’آپریشن سندور‘‘دہشت گردی کے 9ٹھکانوں کے خلاف ایک مؤثر اور مربوط کارروائی تھی۔
پہلگام دہشت گرد حملے اور آپریشن سندور پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سات دہشت گرد کیمپ مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (PoK) میں ہونے والے نقصان کے پختہ شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پوری کارروائی صرف 22 منٹ میں مکمل کی گئی اور پہلگام میں ہونے والی ہلاکتوں کا بدلہ لے لیا گیا۔وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ یہ حملے غیر اشتعالی نوعیت کے تھے۔
انہوں نے کہا، آپریشن سندور پر عمل درآمد سے قبل ہماری افواج نے ہر پہلو کا گہرائی سے مطالعہ کیا اور ایسا طریقہ منتخب کیا جس سے دہشت گردوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچے اور عام شہریوں کو کوئی گزند نہ پہنچے۔

Share This Article