عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/بی جے پی کے سینئر لیڈر اور بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے سابق صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے لیکن اگر کوئی اس کی سالمیت کو چلینج کرے گا تو اس کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کے لوگ بھی سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان کی بندوق سب کی دشمن ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاآج کشمیر کے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان سے آئی ہوئی بندوق ہم سب کی دشمن ہے، ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو دنیا کے ساتھ پیار محبت سے رہتا ہے، ساری دنیا کے لوگ خوش و خوشحال رہیں اسی سوچ پر بھارت کی تہذیب استوار ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک قتل عام کرا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے لیکن اگر کوئی اس کی سالمیت کو چلینج کرے گا تو اس کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ رینہ نے کہا کہ دنیا ہندوستان کی طاقت سے واقف ہے جو ہمیں للکارے گا اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ انجام دیا ہے ان دہشت گردوں کو مٹی میں ملا دیا جائے گا۔
ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے لیکن چلینج کرنے والے کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا:رویندر رینہ
