فوج نے فلیگ فاونڈیشن آف انڈیا کے تعاون سے پٹن میں 108 فٹ بلند قومی پرچم تعمیر کر کے آج قوم کے شہداءاور کشمیر کے عوام کے نام وقف کیا گیا۔ میجر جنرل ایس ایس سلاریا، جنرل آفیسر کمانڈنگ، سی آئی ایف (کشمیر)نے اس کا افتتاح کیا۔ جنرل آفیسر نے سینئر ملٹری، سول، پولیس، سی اے پی ایف حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔ اس تقریب میں سکول کے بچے بھی موجود تھے۔