خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع کے کچھ علاقوں میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/خراب موسمی صورتحال کے باعث جہاں امرناتھ یاترا کو احتیاطی طور معطل کردیا گیا ہے وہیں حکام نے مختلف اضلاع کے کچھ علاقوں میں تمام تر سرکاری و نجی اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع کے کچھ علاقوں میں اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ـ
ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے طلاب اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آج یعنی 30جولائی کو سکول بند رکھنی کی ہدایت جاری کر دی ہیں ـ

Share This Article